اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ "یمنی قوم کو ایک عظیم اور اسٹریٹجک کامیابی حاصل ہوئی ہے اور یمنی حکومت کے مختلف شعبوں میں بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک یہ جنگ جاری رہے گی"۔
انصار اللہ نے یمنی عوام کو ان کی عظیم اور اسٹریٹجک کامیابی پر مبارکباد دی، ترجمان نے مزید کہا کہ جم کچھ ملک میں ہوا ہے وہ جنگ کا صرف ایک مرحلہ تھا اور جو جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج ماضی سے بہت مختلف ہے کہ جب عوام کی آواز سنی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اتوار کو انصار اللہ تحریک اور حکومت کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کے مندوب جمال بینومر اور یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی موجودگی میں ایک معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت یمن میں ایک ماہ کے اندر نئی حکومت تشکیل دی جائے گی اور وزارت عظمی کے لیے حوثی شیعہ اپنا نمائندہ پیش کریں گے۔
انصار اللہ تحریک جسے حوثی تحریک بھی کہا جاتا ہے، تقریبا گزشتہ ایک ماہ سے پیٹرول اور دیگر اشیاء میں حکومت کی جانب سے ملنے والی رعایت کے بند کیے جانے اور بدعنوانی کے خلاف دارالحکومت صنعاء سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کر رہی تھی۔
.......
/169